شمالی بھارت

شیولنگ میں ہاتھ دھونے سے تنازعہ (ویڈیو)

اترپردیش کے وزیر ستیش شرما کو پیر کے دن اپوزیشن کی برہمی جھیلنی پڑی۔ ایک آن لائن ویڈیو میں انہیں بارہ بنکی کے لودھیشور مہادیو مندر کے شیولنگ میں ہاتھ دھوتے دکھایا گیا۔

بارہ بنکی(یوپی): اترپردیش کے وزیر ستیش شرما کو پیر کے دن اپوزیشن کی برہمی جھیلنی پڑی۔ ایک آن لائن ویڈیو میں انہیں بارہ بنکی کے لودھیشور مہادیو مندر کے شیولنگ میں ہاتھ دھوتے دکھایا گیا۔

متعلقہ خبریں
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ

ویڈیو کلپ میں مملکتی وزیر سیول سپلائز کو ایک پجاری کی مدد سے ”ارگھا“ (شیولنگ کا نچلا حصہ) میں ہاتھ دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے ان کی اس حرکت پر اعتراض کیا اور ”سناتن دھرم کی توہین“ کے لئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/UtkarshSingh_/status/1698373618550685699?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1698373618550685699%7Ctwgr%5E7a082ec41416b85c85147c2a3665a0f883ee5585%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.freepressjournal.in%2Findia%2Fup-minister-satish-sharma-sparks-controversy-by-washing-hands-near-shivling-at-lodheshwar-mahadev-temple-video-goes-viral

وزیر ستیش شرما نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ اگر غلط ہوتا تو پجاری انہیں روک دیتا۔ مندر کے پجاری کا کہنا ہے کہ وزیر کے ہاتھ میں پرساد تھا اور اس نے ارگھا میں ہاتھ دھونے میں ان کی مدد کی اور یہ غلط نہیں ہے۔

واقعہ 27 اگست کا ہے۔ شرما‘وزیر پبلک ورکس جیتن پرسادکے ساتھ مندر گئے تھے۔ یہ دونوں متاثرین ِ سیلاب میں ریلیف کی تقسیم کے لئے رام نگر تحصیل کے ایک موضع گئے تھے۔ دونوں نے پوجا کے لئے مندر میں توقف کیا تھا۔ صدر پردیش کانگریس یوپی اجئے رائے نے کہا کہ وزیر کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔

وزیر نے سناتن دھرم کی توہین کی۔ کانگریس قائد سریندر راجپوت نے کہا کہ ستیش شرما نے بھگوان شیو کی توہین کی۔ انہیں برخاست کردینا چاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ شیولنگ کے ارگھا میں ہاتھ دھونا ٹھیک نہیں۔ ایسا وہی لوگ کرسکتے ہیں جو سناتن دھرم کی پرواہ نہیں کرتے۔ بی جے پی کے وزیر نے بھگوان شیو کی توہین کی۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو چاہئے کہ وہ اس وزیر کو برطرف کردیں۔ سماج وادی پارٹی قائد اور سابق رکن قانون ساز کونسل سنیل سنگھ ساجن نے کہا کہ اگر یہ قائد کسی دوسری ذات کا ہوتا تو بی جے پی اسے اب تک برخاست کرچکی ہوتی۔

انہوں نے پوچھا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اس ”ادھرمی وزیر“ کو کب ہٹائیں گے۔ یہ بی جے پی کا اصل کردار ہے۔ پہلے یہ لوگ مذہب کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور بعد میں ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ ستیش شرما نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اپوزیشن معاملہ کو غیرضروری اچھال رہی ہے۔

میں سناتنی شیوبھکت ہوں۔ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ میں نے جو صحیح سمجھا وہ کیا۔ میرا ارادہ کسی کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔ اگر میں غلط کررہا ہوتا تو پجاری میرے ہاتھ نہ دھلواتا۔ لودھیشور مہادیو مندر کے پجاری آدتیہ تیواری نے کہا کہ وزیر نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ پوجا کے بعد ان کے ہاتھ میں صندل وغیرہ تھا۔ انہوں نے جب اپنے ہاتھ دھونے کی بات کہی تو شیولنگ کے قریب ہاتھ دھلوادیئے گئے۔