کرناٹک
ٹرینڈنگ

سابق چیف منسٹر یدی یورپا کے خلاف پوکسو کا کیس درج، نابالغ لڑکی پر جنسی حملے کا الزام (ویڈیو)

ایک 17سالہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کے خلاف پوکسو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

بنگلورو: ایک 17سالہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کے خلاف پوکسو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
جنسی ہراسانی کے ملزم کو 20 سال سزائے قید اور جرمانہ
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا واقعہ، ملزم کو 20 سال کی سزاء

شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ 2/ فروری کو ملاقات کے دوران یدی یورپا نے اس کی بیٹی پر جنسی حملہ کیا۔ سداشیونگر پولیس کے مطابق بی جے پی کے طاقتور قائد کے خلاف پوکسو کی دفعہ8 اور تعزیرات ہند کی دفعہ354Aکے تحت کیس درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ لڑکی کی ماں ماضی میں بھی مختلف افراد کے خلاف بدسلوکی اور گالی گلوج کی50شکایات درج کرواچکی ہیں جن میں بنگلورو کے سابق پولیس کمشنر آلوک کمار اور ان کا عملہ بھی شامل ہے۔ اس نے کمار کے خلاف دو مرتبہ شکایت درج کروائی۔

اس کے علاوہ بنگلورو کے سبکدوش پولیس کمشنر اور بی جے پی لیڈر بھاسکر راؤ کے خلاف بھی 18/ جنوری 2022 کو ”اس کی زندگی برباد کرنے کی سازش“ کا کیس درج کروایا۔ یدی یورپا سے ان کی رہائش گاہ پر اپنی ماں کے ساتھ ملاقات کی دو مبینہ ویڈیوز سامنے آئیں جسے بظاہر لڑکی نے فلمبند کیا۔

ایک ویڈیو میں لڑکی کی ماں یدی یورپا کو ”اپا جی“ کہہ کر مخاطب کررہی ہے اور انہیں بتارہی ہے کہ اس کا تعلق بی جے پی لیڈر کے آبائی ضلع شیوموگہ سے ہے۔ وہ مبینہ طورپر انہیں بتاتی ہے کہ اس کے پاس کروڑہا روپیوں کی دولت ہے جو قانونی کشاکش میں پھنس گئی اور اس کے لیے ان سے مددطلب کی۔

دوسری ویڈیو میں لڑکی کی ماں‘ یدی یورپا کے گھر میں داخل ہوتے ہی ان کے بازو بیٹھی ان کا ہاتھ پکڑے نظر آرہی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یدی یورپا نے کہا کہ خاتون ان سے ملنے کی کوشش کررہی تھی مگر اسے کبھی گھر میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

ایک بار جب وہ رورہی تھی تو میں نے اسے اندر بلایا اور پولیس کمشنر بی دیانند سے بات کرکے کہا کہ اس کے ساتھ کوئی نااانصافی ہوئی ہے۔ تاہم جب اس نے میرے ہی سامنے میری مخالفت شروع کی تو مجھے یہ خاتون ٹھیک نہیں لگی۔

پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد اس نے معاملے کو نیا موڑ دے دیا۔“ میں نے سنا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔ میں قانونی طور پر جو درکار ہوگا کروں گا مگر کسی کی مدد کی کوشش پر ایسا بھی ہوتا ہے اس کی توقع نہیں تھی۔“

انہوں نے یہ بھی کہ انہوں نے خاتون کو پیسے بھی دیے تھے۔ریاستی وزیر داخلہ پرمیشور نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ہمیں اپنے بیان میں بے حد محتاط رہنا ہوگا کیو ں کہ یہ معاملہ سابق چیف منسٹر سے متعلق ہے۔

ہمیں محتاط بیان دینا ہوگا کیوں کہ خاتون نے شکایت درج کروائی۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون دماغی طور پر بیمار ہے۔“ دریں اثناء یہ کیس سی آئی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس آلوک موہن نے بنگلورو پولیس کو اپنے پیغام میں کہا کہ کیس مزید تحقیقات کے لیے فوری اثر کے ساتھ سی آئی ڈی کو منتقل کردیا گیا۔

a3w
a3w