ایشیاء

طالبان نے کابل ایرپورٹ حملہ کے منصوبہ ساز کو مارگرایا

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کا منصوبہ ساز جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ اس نے کابل ایرپورٹ میں 2021 کی تباہ کن بمباری کی منصوبہ بندی کی تھی‘ افغانستان کی طالبان حکومت کے ہاتھوں مارا گیا۔

واشنگٹن: امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کا منصوبہ ساز جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ اس نے کابل ایرپورٹ میں 2021 کی تباہ کن بمباری کی منصوبہ بندی کی تھی‘ افغانستان کی طالبان حکومت کے ہاتھوں مارا گیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
ایرانی فورسس اور افغان طالبان کے مابین تنازعہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس

مختلف میڈیا اطلاعات کے بموجب امریکہ نے اس مشتبہ شخص کی شناخت دہشت گرد گروپ کی افغان شاخ آئی ایس (کے) کے قائد کے حیثیت سے کی ہے لیکن اس نے اس کا نام نہیں بتایا۔

امریکہ نے یہ بھی بتانے سے انکار کردیا کہ وہ کیسے مارا گیا۔ امریکہ کو اندیشہ ہے کہ اگر تفصیل بتادی گئی تو خطہ میں انٹلیجنس معلومات اکٹھا کرنے کی امریکہ کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ شخص 26 اگست 2021 کے ہلاکت خیز حملہ کا منصوبہ ساز تھا جس میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔قومی سلامتی کونسل کے جان کربی نے کہا کہ جاریہ سال یہ اسلامک اسٹیٹ کا بڑا نقصان ہے۔

امریکہ نے طالبان کے اس آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی طالبان حکومت نے امریکہ کو اس کے مارے جانے کی اطلاع دی۔ امریکی انٹلیجنس نے اپنے بل بوتے پر اس شخص کی موت کی توثیق کی ہے۔ اگست 2021 میں افغانستان میں امریکہ کی طویل جنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ امریکی فوجیں افغانستان سے چلی گئی تھیں۔