حیدرآباد

طالبہ کی خودکشی کا واقعہ، گورنر نے رپورٹ طلب کرلی۔کانگریس دو لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گی:راہل گاندھی

گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحان کے باربارالتوا پر شہرحیدرآباد کے ایک ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس معاملہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحان کے باربارالتوا پر شہرحیدرآباد کے ایک ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس معاملہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ 48 گھنٹے کے اندر طالبہ کی موت پر رپورٹ پیش کریں۔

اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ پروالیکا کی خودکشی کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ تلنگانہ کا نوجوان بے روزگاری کا شکار ہے۔

جاب کیلنڈر اسی وقت آئے گا جب ریاست میں کانگریس کی حکومت آئے گی۔ ہم اقتدار میں آنے کے بعد ٹی ایس پی ایس سی کو یو پی ایس سی کی طرح مضبوط بنائیں گے۔

اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔