حیدرآباد
عازمین حج کی دوسری قسط کی ادائیگی، تاریخ کا اعلان
محمدسلیم نے حج کمیٹی آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ دوسری قسط کی رقم 1,70,000روپے17 تا24اپریل کے درمیان ادا کردیں۔
حیدرآباد: محمدسلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘ بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیوآفیسر حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ عازمین حج کواپنے مقدس سفرحج کی دوسری قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
محمدسلیم نے حج کمیٹی آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ دوسری قسط کی رقم 1,70,000روپے17 تا24اپریل کے درمیان ادا کردیں۔