انٹرٹینمنٹ

عصری سہولتوں سے لیس ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل کاقیام قابل ستائش

ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر واداکار سہیل خاں نے آج ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل واقع اعتبارچوک کامعائنہ کیا۔ ڈاکٹر آئی صابریز ہاسپٹل کاایک ہفتہ قبلمشہورفلم اداکارارباز خان برادرسلمان خان اورریاستی وزیر صحت دامودرراج نرسمہا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیاتھا۔

حیدرآباد: ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر واداکار سہیل خاں نے آج ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل واقع اعتبارچوک کامعائنہ کیا۔ ڈاکٹر آئی صابریز ہاسپٹل کاایک ہفتہ قبلمشہورفلم اداکارارباز خان برادرسلمان خان اورریاستی وزیر صحت دامودرراج نرسمہا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیاتھا۔

آج 12بجے دن سہیل خان کی آمد پر ڈاکٹر سیدشاہ اسداللہ حسینی صابری چیرمین ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل وچیف کیاٹریٹ اینڈ کارنیاسرجن‘ سید شاہ حسن صابریز‘منیجنگ ڈائرکٹر صابریز آپٹیکلس سید حسنین صابری‘ ڈاکٹر عمران صابری آپتھالمک کنسلٹنٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا۔

بعدازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے سہیل خان نے تمام عصری سہولتوں سے آراستہ ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل کے قیام کی ستائش کی اور چیرمین ڈاکٹر اسداللہ حسینی صابری اوران کے برادرس کو مبارکبادپیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ آنکھ جسم کے اعضاء کاایک اہم حصہ ہے چنانچہ اس کی حفاظت‘ دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔میں خوداوراپنے بچوں کا ہر 6 ماہ میں ایک مرتبہ خون کا معائنہ کرواتاہوں تاکہ کسی بھی بیماری کے انکشاف پر اس کابروقت علاج کروا یاجاسکے۔

اس طرح آنکھ‘ناک اور کان کا بروقت معائنہ او رعلاج کروانے کی ضرورت ہے۔سہیل خان نے کہاکہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ صحت اچھی رہی تو ہم روزمرہ کے کام بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی میں آئی کلینک بہت ہیں لیکن ڈاکٹر صابریز آئی ہاسپٹل کی طرح بڑے ہاسپٹل نہیں ہیں۔

بعدازاں ڈاکٹر سرورسحرمرزا رٹیناکنسلٹنٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر سید اسد اللہ حسینی صابری کی سرپرستی میں اس دواخانہ میں آنکھوں کے ساتھ ساتھ کیاٹریٹ سرجری‘ کارنیہ سرجری‘آئی ٹراماکاعلاج وسرجری‘ ڈیابیٹک ریٹینوپتھی‘ہائپر ٹینشن ریٹینوپتھی‘ رٹینالیزریاانجکشن کی سہولت بھی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ آنکھوں کے پریشرکاعلاج بھی کیا جاتا ہے۔دواخانہ میں آپٹیکل شوروم اور فارمیسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیرمین ڈاکٹر اسداللہ صابری اور ڈاکٹرسرور سحر نے ملک کے مشہور انسٹی ٹیوٹ اروندآئی انسٹی ٹیوٹ کوئمبشیور سے فیلوشپ کی تکمیل کی ہے اور وہ ڈھائی ہزار سے زائد لیزر آئی سرجریز انجام دے چکے ہیں۔ بعدازاں ڈاکٹر اسدنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w