سوشیل میڈیاشمالی بھارت

علی گڑھ میں جام کے سرقہ کے شبہ میں دلت کو زدوکوب کرکے ہلاک کردیا گیا

یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علیگڑھ: ایک دلت کو زدوکوب کرکے ہلاک کردیا گیا۔یہ واردات اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں پیش آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھے پانڈے نے یہ بات بتائی اور کہا کہ موضع منینا میں ایک باغ سے امرود کا سرقہ کرنے کے شبہ میں بتایاجاتاہے کہ دلت کو زدوکوب کیا گیا جس کی وجہ موت واقع ہوگئی۔

یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہلوک کے خاندان کی جانب سے باغ کے دو مالکین کے نام بتائے گئے ہیں۔مہلوک اوم پرکاش (25)کے بھائی ستیہ پرکاش نے کہا کہ میرا بھائی جوکہ گھر واپس ہورہاتھا باغ میں زمین پر گرا ہوا جام اٹھالیا۔

اس کے ہاتھ میں جام دیکھ کر بعض مقامی افراد نے جن میں بھیم سین سنگھ اور بنواری شامل ہیں لاٹھیوں سے اوم پرکاش کو شدید زدوکوب کیا جس کی وجہ وہ بیہوش ہوگیا۔

اس کے جسم پر کئی نشانات بھی پائے گئے۔پولیس نے کہا کہ اوم پرکاش گراؤنڈ پر بیہوش پایاگیا۔اس کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔