سیاستدہلی

عمران پرتاب گڑھی کی مہم سے مہاراشٹر کارپوریشن الیکشن میں کانگریس کو کامیابی ملی

عمران پرتاپ گڑھی نے جس ایمانداری سے فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

نئی دہلی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا کہ شہر کے لوگوں پر کانگریس پارٹی کے فعال نوجوان ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کا جادو سر چڑھ کربولا جاری ریلیز کے مطابق کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی دن رات کی محنت نے واضح کر دیا کہ ملک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل عمران پرتاپ گڑھی پر بھروسہ اور انہیں پسند کرتے ہیں۔ انتخابی نتائج کے بعد اعداد و شمار نے واضح کردیا کہ کانگریس کارپوریٹروں نے ممبا دیوی میں تمام چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جہاں عمران پرتاپ گڑھی نے مہم چلائی تھی۔ ملاڈ میں چاروں کارپوریٹر جیت گئے۔

متعلقہ خبریں
عمران پرتاپ گڑھی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس


واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی کانگریس پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ جب عمران آکولہ گئے تو ایم آئی ایم اور بی جے پی نے کانگریس کو ہرانے کے لیے انتھک محنت کی، لیکن اس کے بعد بھی کانگریس کے کارپوریٹروں کی تعداد 12 سے بڑھ کر21 ہوگئی۔

ناندیڑ میں وہ سیٹ جہاں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان اور ایم آئی ایم نے عبدالغفار کو شکست دینے کیلئے پوری طاقت جھونک دی تھی، عمران پرتاپ گڑھی نے ایک بڑی ریلی نکالی اور ایم آئی ایم کوچیلنج کرکے کہا کہ غفار تو جیتے گااور ساتھ ہی مزید 3 میونسپل کونسلرز کو الیکشن جتا لے گئے۔ کانگریس نے ناگپور کی چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جس کے لیے عمران پرتاپ گڑھی نے اپیل کی۔ کانگریس نے احمد نگر کی سیٹ بھی جیت لی جہاں انہوں نے انتخابی مہم چلائی۔ اس کے بعد کانگریس نے امراوتی کی سیٹ جیت لی جہاں عمران پرتاپ گڑھی نے انتخابی مہم چلائی اور اس کے قریب چاروں سیٹوں پر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
عمران پرتاپ گڑھی نے جس ایمانداری سے فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔اس انتخابی نتائج کے بعد یقینا مہاراشٹر کی سیاست میں عمران پرتاپ گڑھی کا قد کافی بڑا ہوگیا ہے۔