مشرق وسطیٰ

غیر ملکیوں کیلئے وزٹ اور عمرہ ویزا کی سہولت

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو وزٹ ویزا اور عمرہ کی غیر مشروط سہولت دی جائے گی۔

ریاض: سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو وزٹ ویزا اور عمرہ کی غیر مشروط سہولت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جی سی سی میں مقیم غیرملکیوں کے لیے پروفیشن کی شرط ختم کردی گئی ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکی وزٹ ویزہ حاصل کرکے بلا روک ٹوک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کرسکتے ہیں‘۔

’انہیں الیکٹرانک وزٹ ویزے کی سہولت بھی حاصل ہے جبکہ اس کے لیے پہلے کی پروفیشن کی قید ختم کردی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے الیکٹرانک ویزہ حاصل کرنے کے لیے لنک جاری کر دیا گیا ہے۔وزٹ ویزے کی فیس 300 ریال ہے جبکہ میڈیکل انشورنس کی بھی ضرورت ہے۔