کرناٹک
فوج میں بھرتی کے امتحان میں بار بار ناکامی سے دلبرداشتہ نوجوان نے کی یہ حرکت
بیلگاو ی ضلع کے نپانی تعلقہ میں فوج میں بھرتی کے امتحان میں بار بار ناکامی سے دلبرداشتہ 24سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بیلگاوی: بیلگاو ی ضلع کے نپانی تعلقہ میں فوج میں بھرتی کے امتحان میں بار بار ناکامی سے دلبرداشتہ 24سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
متوفی نوجوان کی شناخت اپاسو شیواجی پانڈے ساکن ہنچنال موضع نپالی تعلقہ بیلگاوی کی حیثیت سے کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ فوج میں بھرتی ہونا بچپن سے ہی نوجوان کا خواب تھا اور اس کے لیے وہ تیاری کررہا تھا۔
ساتھ ہی وہ دو سالوں سے مہاراشٹرا کی ایک خانگی فیکٹری میں بھی کام کررہا تھا۔
تاہم فوج میں بھرتی ہونے کی کئی کوششوں کے باوجود وہ ناکام رہا۔ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لگالی۔
نیپالی دیہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور تحقیقات کررہی ہے۔