حیدرآباد

سابق میئر ایم آئی ایم کی ہراسانی، ظلم کے خلاف احتجاج

سی پی ایم سٹی کمیٹی کی جانب سے سابق میئر ایم آئی ایم کی ہراسانی اور ظلم کے خلاف جی ایچ ایم سی کے دفتر پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔

حیدرآباد: سی پی ایم سٹی کمیٹی کی جانب سے سابق میئر ایم آئی ایم کی ہراسانی اور ظلم کے خلاف جی ایچ ایم سی کے دفتر پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس میں عنقریب شامل ہونے کی خبروں کی تردید
حلقہ اسمبلی کاروان کے کئی مجلسی ورکرس کی کانگریس میں شمولیت
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا

شرکاء نے اے سی پی ٹاؤن پلاننگ کرشنا مورتی کو معطل کرو اور احمد نگر اویسی پورہ کے عوام کے خلاف کی جارہی ہراسانی کو بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔

یہ احتجاجی دھرنا تقریباً ایک گھنٹہ تک چلتا رہا۔ سکریٹری سی پی ایم حیدرآباد سنٹرل کمیٹی ایم سرینواس‘ سکریٹری سی پی ایم نامپلی زون کمیٹی ارشد احمد نے اخباری بیان میں بتایا کہ ایک بلڈر نے اویسی پورہ احمد نگر میں مدرسہ تعمیر کرنے کے نام پر 5 منزلہ کمرشل بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے۔

مقامی عوام نے اس بلڈنگ کی تعمیر کی مخالفت میں محکمہ جی ایچ ایم سی کو محضر روانہ کیا تو جی ایچ ایم سی کے عہدیدار کرشنا مورتی محضر روانہ کرنے والوں کو نوٹس روانہ کررہے ہیں۔

انہوں نے ایم آئی ایم کے سابق میئر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ٹاؤن پلاننگ کے عہدیدار کرشنا مورتی کو اس کی ہدایت دی تھی۔

انہوں نے زونل کمشنر سے ملاقات کرکے یادداشت حوالے کی اور جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹاؤن پلاننگ کے عہدیدار کرشنا مورتی کے خلاف کارروائی کریں۔