تلنگانہ

قدیرخان کیس،میدک میں مسلمانوں کی احتجاجی ریالی

مرحوم ومظلوم بے قصور محمد قدیر خان‘ جھارکھنڈ میں پیش آئے واقعہ میں شہید ہونے والے جنید اور ناصر کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آج میدک کے مسلمانوں نے ٹاؤن میں کینڈل ریالی نکالی۔

میدک: مرحوم ومظلوم بے قصور محمد قدیر خان‘ جھارکھنڈ میں پیش آئے واقعہ میں شہید ہونے والے جنید اور ناصر کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آج میدک کے مسلمانوں نے ٹاؤن میں کینڈل ریالی نکالی۔

اس موقع پر احتجاجی اپنے ہاتھوں میں قدیر خان کی تصویر کے پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔

ریالی میں ایس پی میدک ڈاؤن ڈاؤن اور پولیس ظلم نہیں چلے گا نہیں چلے گا کے نعرہ لگائے گئے۔انہوں نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ریالی کا آغاز ٹاؤن کے گلشن کلب سے ہوا۔اور یہ ریالی بس ڈی پو،ہیڈپوسٹ آفس سے ہوتی ہوئی رام داس چوراہے پر احتجاجیوں نے موم بتیاں رکھ کراپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بی آر ایس قائدین محمد عبد الخالد،زبیر احمد،کونسلر محمد سمیع الدین نے بھی واقعہ کی مذمت کی۔اور قدیر خان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر حافظ محمد عبد الرحمن مدنی نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ریالی میں عوام کی کثیر تعداد شریک رہی۔اور پولیس کا بھاری بندوبست بھی دیکھا گیا۔