تعلیم و روزگارحیدرآباد

مزاح نگار حمید عادلؔ کے لیے شگوفہ کے شمارہ میں خصوصی گوشہ

روز نامہ منصف سے وابستہ صحافی، کالم نگار اور ممتازمزاح نگار حمید عادلؔ کے خصوصی گوشے کے ساتھ ماہنامہ شگوفہ کا تازہ شمارہ فروری 2023ء زیر ادارت بانی مدیر ڈاکٹر سید مصطفی کمال شائع ہوچکا ہے۔

حیدرآباد: روز نامہ منصف سے وابستہ صحافی، کالم نگار اور ممتازمزاح نگار حمید عادلؔ کے خصوصی گوشے کے ساتھ ماہنامہ شگوفہ کا تازہ شمارہ فروری 2023ء زیر ادارت بانی مدیر ڈاکٹر سید مصطفی کمال شائع ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر نسیم الدین فریسؔ اور ڈاکٹر سید عباس متقیؔ نے حمید عادلؔ کے فکرو فن کا جائزہ لیا ہے۔ حمید عادلؔ کے منتخب 9مضامین اس شمارے میں شریک ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک،ڈاکٹر مجتبیٰ احمد، کلیم عاجز اور جبین نازاں کے مضامین کے علاوہ افتخار راغب، شوکت جمال، مرزا نوشہ اور قاضی غلام محمد کی منظومات اس شمار ے میں شامل ہیں۔

ہمہ رنگ سرورق سے مزین یہ شمارہ ھدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی اور اے ون بک اسٹال فرسٹ لانسر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انٹر نیٹ کی ویب سائٹ Shugoofa.comپر بھی مطالعہ کے لیے دستیاب ہے۔

a3w
a3w