تعلیم و روزگار

یو پی ایس سی سیول سرویس امتحان کے لئے نوٹیفکیشن جاری

یو پی ایس سی نے کہا ہے کہ تقریباً 1056 خالی جائیدادوں پر CSE 2024 کے ذریعے تقررات کئے جائیں گے۔ ان جائیدادوں میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر عہدے شامل ہیں۔

حیدرآباد: یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سیول سرویس امتحان (CSE) 2024 کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ رجسٹریشن کھلا ہے اور ابتدائی امتحان (پریلمنری) کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مارچ 2024 مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آئی سیٹ، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
گروپI مینس کے پیاٹرن کو منظوری
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب

یو پی ایس سی نے کہا ہے کہ تقریباً 1056 خالی جائیدادوں پر CSE 2024 کے ذریعے تقررات کئے جائیں گے۔ ان جائیدادوں میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر عہدے شامل ہیں۔

یو پی ایس سی نے اس سال درخواست داخل کرنے کے عمل میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن کا نوٹیفکیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار تفصیلی نوٹیفکیشن https://upsc.gov.in/ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w