لاپتہ گن، جرائم پیشہ لڑکے کے قبضہ سے برآمد
سہارنپورکی ایک عدالت نے پولیس سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ ایک شخص کا لائیسنس یافتہ ریوالورکس طرح مال خانہ سے لاپتہ ہوگیا اوربعدازاں ایک خوفناک جرائم پیشہ کے لڑکے کے قبضہ میں پایاگیا۔
سہارنپور(اترپردیش): سہارنپورکی ایک عدالت نے پولیس سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ ایک شخص کا لائیسنس یافتہ ریوالورکس طرح مال خانہ سے لاپتہ ہوگیا اوربعدازاں ایک خوفناک جرائم پیشہ کے لڑکے کے قبضہ میں پایاگیا۔
سہارنپورکے موضع دہراکے ایک لائیسنس یافتہ ہتھیارکے مالک للت کمارنے8 سال پہلے جائیداد تنازعہ سے متعلق ایک کورٹ کیس میں کامیابی حاصل کی تھی۔
بعدازاں ضلع مجسٹریٹ نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنا ضبط شدہ لائیسنس یافتہ ریوالور دیوبند پولیس اسٹیشن کے مال خانہ سے حاصل کرلیں۔ انہیں بتایاگیاکہ ان کاریوالورگم ہوگیاہے اورایک جرائم پیشہ کے لڑکے کے قبضہ میں ہے۔
ہتھیار کی تحویل کے ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن پولیس نے اس کیس کوبندکردیا۔
یہ معاملہ ایک بارپھر اس وقت سامنے آیاجب وہی ہتھیار پولیس نے وویک سنگھ کے قبضہ سے ضبط کیاجومحروس ڈان سوشیل موچھ کا لڑکاہے۔ سوشیل مظفرنگرکے رتن پوری علاقہ کا ساکن ہے اورجاریہ سال جنوری میں ایک دھاوے کے دوران یہ ہتھیار ضبط کیاگیا۔
للت کمارنے مظفرنگرکی عدالت میں نظرثانی کی درخواست داخل کی اورہتھیاردلوانے کامطالبہ کیا۔ اس نے عدالت کوبتایاکہ میرا ریوالور2015 میں کھوگیاتھا اور2023میں برآمد ہوا ہے۔
میں اس ہتھیارکاقانونی مالک ہوں او ر یہی وجہ ہے کہ میں اسے جاری کرنے اور اسے اپنی تحویل میں دینے کی گزارش کرتاہوں،اب عدالت نے پولیس سے کہاہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ ضبط شدہ بندوق پولیس کی تحویل سے جرائم پیشہ کے قبضہ میں کس طرح پہونچی۔