حیدرآباد

تلنگانہ میں بی جے پی کی بڑھتی مقبولیت سے کے سی آر کی نیند حرام ہوگئی: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہاکہ چیف منسٹرنے گزشتہ 8 سالوں کے دوران فراموش کردہ وعدوں پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آرکی ناکامیوں سے عوام کوواقف کرائیں گے اورکے سی آر اور افراد خاندان کی حقیقت سامنے لائیں گے۔

حیدرآباد: صدربی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کی روز بروز بڑھتی مقبولیت سے کے سی آر کی نیندحرام ہوگئی ہے۔ انہیں کب‘کہاں‘ کیا کہناہے کچھ سوج نہیں رہا ہے۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی آرایس کے دن قریب آچکے ہیں‘بی جے پی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوناطئے ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش

اس لئے کے سی آر پر بوکھلاہٹ سوارہے۔ اسمبلی میں تصرف بل کی منظوری سے قبل کے سی آر کی جانب سے کی گئی تصویرکا حوالہ دیتے ہوئے سنجے نے کہاکہ ریاستی بچٹ اجلاس میں وزیراعظم پر الزامات عائد کرنااپنی ناکامیوں کا اعتراف کرناہے۔

چونکہ کے سی آر پریشان ہیں ان سے کچھ اچھے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ سنجے نے کہاکہ چیف منسٹرکوغورکرناچاہئے تھاکہ جو افراد ایوان میں موجودنہیں ہیں‘جوالزامات کا جواب نہیں دے سکتے اُن کانام لینا کہاں تک درست ہے۔

بنڈی سنجے نے کہاکہ چیف منسٹرنے گزشتہ 8 سالوں کے دوران فراموش کردہ وعدوں پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آرکی ناکامیوں سے عوام کوواقف کرائیں گے اورکے سی آر اور افراد خاندان کی حقیقت سامنے لائیں گے۔

بنڈی سنجے نے کہاکہ نریندرمودی کے دورمیں ملک کا وقار اونچا ہوا ہے‘ ملک ہر شعبہ میں ترقی اور خوشحالی کی سمت گامزن ہے۔ ریاست تلنگانہ میں بھی ڈبل انجن سرکار کا منتخب ہونایقینی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی کامیابی کے بعد ریاست کی ترقی کانیا باب شروع ہوگا۔