حیدرآبادسوشیل میڈیا

لکشمن چگانی کو معظم جاہی مارکٹ اور دیگر ٹاورس کی گھڑیوں کی مرمت کا اعزاز

حیدرآباد کی مشہور زمانہ رمیش سوئس واچ کمپنی کے مالک و ممتاز ہورولوجسٹ (گھڑی ساز)، لکشمن چگانی اُن چند افراد میں شامل ہیں، جنہیں نصب دیوہیکل گھڑیوں کی مرمت اعزاز حاصل ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی مشہور زمانہ رمیش سوئس واچ کمپنی کے مالک و ممتاز ہورولوجسٹ (گھڑی ساز)، لکشمن چگانی اُن چند افراد میں شامل ہیں، جنہیں نصب دیوہیکل گھڑیوں کی مرمت اعزاز حاصل ہے۔

لکشمن چگانی نے معظم جاہی مارکٹ، کلاک ٹاور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن اور دیگر کے بشمول کئی ٹاور کلاکس کی مرمت کی ہے۔

وہ ان چند لوگوں میں شامل ہیں جو ٹاورس کی گھڑی کے ٹک ٹک کرنے کے طریقہ سے بخوبی واقف ہیں، قدیم گھڑیوں کی عظمت رفتہ کی بحالی اور ثقافتی مقامات پر مزید نئی بڑی گھڑیوں کی تنصیب ومرمت کے مسئلہ پر میڈیا کے نمائندوں سے واقف کراتے ہوئے لکشمن چگانی نے کہا کہ اس بارے میں حکومت تلنگانہ نے مجھ سے ربط پیدا کیا تھا۔

چگانی، سوئس واچیس کے واحد سرویس ایجنٹ ہیں اور وہ ان چند افراد کا حصہ ہیں جو ٹاورس کی کلاکس (گھڑیوں) کو کس طرح ٹک ٹک کی حالت میں رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیشتر مقامات پر کئی گھڑیوں کو بحال کرچکے ہیں ان میں ریلویز، چرچوں، منادر، گولف کلب کی گھڑیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خوبصورت ڈیزائن کی ان گھڑیوں میں چھپی پیچیدگیوں کی تعریف کرنا انہیں سمجھنا بہتر لگتا ہے۔ ان تاریخی وقدیم گھڑیوں کی مرمت کرنے کا میرا مقصد پیسہ کمانا نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان گھڑیوں کی مرمت کرتے ہوئے ان کو نئی توانائی فراہم کریں۔ چونکہ یہ گھڑیاں،200سال قبل نصب کی گئی تھیں جو آج تک عوام کو صحیح وقت بتاتے بتاتے نہیں تھک رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک گھڑی ساز، تخلیقی صلاحیتیں ان گھڑیوں کو نئی زندگی فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 12 مختلف شہروں اور علاقوں میں خوبصورت ہیرٹیج کلاک ٹاورس کو وہ بحال کرچکے ہیں۔ ان میں سلطان بازار، جیمس اسٹریٹ، نظام آباد، ورنگل اور دیگر شہر شامل ہیں۔ لکشمن چگانی نے مزید کہا کہ ہم کاچی گوڑہ، شاہ علی بنڈہ، اور ملکاجگری میں گھڑیاں نصب کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

این ٹی آر گارڈن کی گھڑی کو گلاس فلوور کلاک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم ان گھڑیوں میں روشنیوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور شام 6 بجے سے صبح6بجے تک یہ گھڑیاں روشنیوں سے چمک اٹھیں گی ان گھڑیوں کو شمسی توانائی سے برقی فراہم کی جائے گی اور ان کے مینٹیننس کی بھی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ تمام گھڑیاں واٹر پروف رہیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں لکشمن چگانی نے کہا کہ خواہش مند نوجوانوں کو وہ ان قدیم گھڑیوں کی مرمت کی تربیت دینے کیلئے تیار ہیں۔