جرائم و حادثاتحیدرآباد

مادھاپور میں 3 منشیات فروش اور 5 صارفین گرفتار، 4.34 کروڑ مالیتی ہیروئن پیسٹ ضبط

حالیہ دنوں میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی میں سائبرآباد کمشنریٹ کے تحت مادھاپور پولیس ایس او ٹی نے جمعہ کے روز 3 منشیات فروش اور 5 صارفین کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: حالیہ دنوں میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی میں سائبرآباد کمشنریٹ کے تحت مادھاپور پولیس ایس او ٹی نے جمعہ کے روز 3 منشیات فروش اور 5 صارفین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ایک کیلو ہیروئن ضبط، مادھوپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد گرفتار کرلیا
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
بی آر ایس دور میں ریاست منشیات کا اڈہ بن گئی

پولیس نے ان گرفتار شدگان کے قبضہ سے 4.34 کروڑ مالیت کے 620 گرام ہیروئن پیسٹ، 2کاریں اور 8موبائیل فونس جن کی جملہ مالیت 4.65 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا۔

ڈی سی پی مادھاپور ڈاکٹر جی ونیت اور ڈپٹی کمشنر اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) ڈی سرینواس نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 3 منشیات فروش میں جن کا تعلق پالی راجستھان سے بتایا گیا ہے، منگلارام چودھری، دنیش چودھری اور گنیش چودھری شامل ہیں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اصل سرغنہ ساور جھٹ عرف سنوار لال فرار بتایا گیا ہے۔

وہ بھی راجستھان کا متوطن ہے جبکہ منشیات استعمال کرنے والوں کی شناخت نتن گرجر (گچی باولی)‘ پرکاش چودھری (سعیدآباد)‘ جے وی دواسی (امین پور)‘ پرکاش چودھری (سائنک پوری کالونی) اور بنارام چودھری (بھونگیر) کے طورپر کی گئی ہے۔ ان تمام کا تعلق راجستھان اور مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دنیش، گنیش اور منگلارام چودھری، منشیات فروخت کرتے ہوئے آسانی سے پیسہ کمانا چاہتے تھے۔

انہوں نے ایک ڈرگ سپلائر ساور جھٹ کو ہیروئن پیسٹ کا آرڈر دیا اور اسے اڈوانسڈ کے طورپر 48 ہزار روپئے بھی ادا کئے۔ ساور جھٹ 7/اگست کو کار کے ذریعہ حیدرآباد پہونچا اور ان تینوں کو 620 گرام ہیروئن پیسٹ حوالہ کیا۔ تینوں منشیات فروشوں نے ایک ٹیم بناتے ہوئے اس پیسٹ کو صارفین تک پہونچانے کا فیصلہ کیااور اس ضمن میں انہوں نے راجستھان سے اپنے جان پہچان والے 3 افراد رمیش، چندو اور سریش سے بات کی اور ان 3 افراد کو ہیروئن پیسٹ، صارفین تک منتقل کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔

ان تینوں کو ٹاسک مکمل کرنے کے لئے 7 ہزار روپئے ادا کئے گئے۔ ڈی سی پی مادھاپور جی ونیت نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش راجستھان کے حیدرآباد پہونچے اور ای سی آئی ایل میں رادھیکا ایکس روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ شہر کے ایک ہوٹل میں ان تینوں نے رمیش، چندو اور سریش سے ملاقات کی اور ڈرگس کی فروخت کے منصوبہ پر بات چیت کی۔

بعد ازاں دنیش، گنیش، پرکاش اور منگلارام ایک کار کے ذریعہ گچی باولی میں ایک شاپ پہونچے تاکہ اس ڈرگس کو چھپا کر رکھا جاسکے۔ یہ شاپ پرکاش چودھری کی بتائی گئی ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر ایس او ٹی اور رائے درگم پولیس کے عہدیداروں نے ان مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے منشیات کو ضبط کرلیا۔ ان کی ایما پر 5 صارفین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ مفرور مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

a3w
a3w