جرائم و حادثات

ٹرین میں سموسہ فروخت کرنے والے شخص کا قتل

نامعلوم افراد نے مہلک ہتھیاروں سے اس شخص کا قتل کردیا جس کی شناخت 39سالہ نذیر کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ٹرینوں میں سموسہ فروخت کرنے والے شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔

ورنگل میں چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے مہلک ہتھیاروں سے اس شخص کا قتل کردیا جس کی شناخت 39سالہ نذیر کے طورپر کی گئی ہے۔

مقامی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا۔پ

ولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w