حیدرآباد

ماہانہ فاتحہ سراج المجذوبین حضرت برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ، انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام حلقہ ذکر و محفل نعت

حیدرآباد: تولیتی انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام سراج المجذوبین حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی ماہانہ فاتحہ کے موقع پر چہارشنبہ 24/ جولائی مطابق 17/ محرم الحرام کو بحسن نگرانی حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین تولیتی انتظامی کمیٹی درگاہ شریف حسب نظام العمل ذیل پروگرامس منعقد ہوئے۔

بعد نماز مغرب جماعت محبوب اللہ نے قصیدۂ بردہ شریف پیش کیا۔ بعد نماز عشاء محفل نعت میں سما نشید گروپ کے اراکین جناب سید عمران مصطفٰی حسینی چیرمین سما نشید،  جناب خالد قادری، جناب ریحان قادری، جناب عدنان قادری، جناب مصطفٰی خان قادری اور جناب مدثر قادری، جناب شاہ نور قادری اور دیگر نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

بعد ازاں صدر کمیٹی حضرت مولانا قاضی اسد ثنائی کی نگرانی میں حلقہ ذکر کا انعقاد عمل میں آیا۔ دعا و سلام کے ساتھ بارگاہ حضرت سراج المجذوبین میں غلاف مبارک پیش کیا گیا۔

ازاں بعد زائرین اور حاضرین حلقہ ذکر کے لئے لنگر کا اہتمام ہوا۔ ابو عمار حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی مدظلہ صدر نشین مرکزی انجمن سیف الاسلام، قاری غوث محی الدین قادری سپرنٹنڈنٹ ایگریکلچر یونیورسٹی اور جناب افتخار نوید نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

نور القراء حضرت مولانا حافظ و قاری محمد نور نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوا زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

a3w
a3w