دہلی

16 مئی تک بارش کی پیش گوئی

مشرقی، وسطی، جنوبی جزیرہ نما اور شمال مغربی ہندوستان میں اگلے تین سے چار دنوں تک گرج چمک، طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

نئی دہلی: مشرقی، وسطی، جنوبی جزیرہ نما اور شمال مغربی ہندوستان میں اگلے تین سے چار دنوں تک گرج چمک، طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ شمال مغربی ہندوستان میں 16 مئی سے گرمی کی لہر کا ایک نیا مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں اگلے تین سے چار دنوں تک بڑے پیمانے پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ نے کہاکہ "جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 12 مئی کو گرج چمک اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بارش متوقع ہے اور 13 اور 14 مئی کو اس کے بعد اس میں کمی آئے گی۔

ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، پنجاب اور اتر پردیش میں 12 مئی کو اور راجستھان میں 12-16 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں اتر پردیش اور جنوبی راجستھان کے میدانی علاقوں میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ نے کہا کہ 12 اور 13 مئی کو ودربھ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہو سکتی ہے اور مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اگلے پانچ دنوں کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے مطابق سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، انڈمان اور نکوبار جزائر، اڈیشہ، گنگا مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی مئی سے گرج چمک اور تیز ہواؤں (40 ڈگری) کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح کے موسمی حالات ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، مہے، کرناٹک، رائلسیما اور لکشدیپ میں 16 مئی تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

12-15 مئی کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

a3w
a3w