حیدرآباد

محکمہ ریونیو کا آوٹ سورسنگ ملازم رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے محکمہ ریونیو کے ایک آوٹ سورسس ملازم کو اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ وہ،20 ہزار روپے کی رشوت قبول کررہا تھا۔

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے محکمہ ریونیو کے ایک آوٹ سورسس ملازم کو اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ وہ،20 ہزار روپے کی رشوت قبول کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

ملزم آفیسر وینوریڈی، ڈاٹا انٹری آپریٹر (آوٹ سورسنگ) دفتر تحصیل دار کو ڈی پلی ضلع میدک میں برسر خدمت تھا۔ اے سی بی حکام نے ملزم آفیسر ریڈی کو منگل کی شام اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑلیا جبکہ وہ شکایت کنندا این پوچیا سے20ہزار روپے کی رشوت طلب وقبول کررہا تھا۔

وہ، اس ضلع کا بتایا گیا ہے اور شکایت کنندہ پوچیا، نے تما پور موضع میں سروے نمبر357/a.2 کی اراضی کے رجسٹریشن کے کام تکمیل کیلئے اسی ضلع کے کسان کے راجو کے ذریعہ رشوت کی رقم دی تھی۔

اے سی بی نے آج اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔ رشوت کی رقم کیونت راجو کے قبضہ سے برآمد کرلی گئی۔