حیدرآباد

منی لانڈرنگ کیس، حیدرآبادی جیویلر ای ڈی کے سامنے پیش

ایم بی ایس جیویلرس کے مالکان میں سے ایک سکیش گپتا، منی لانڈرنگ کیس میں چہارشنبہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوا۔

حیدرآباد: ایم بی ایس جیویلرس کے مالکان میں سے ایک سکیش گپتا، منی لانڈرنگ کیس میں چہارشنبہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
جگن کے خلاف غیر محسوب اثاثوں، منی لانڈرنگ کے11مقدمات زیرالتواء
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری

یہ جیویلر (جوہری) حیدرآباد میں ای ڈی کے علاقائی دفتر میں پیش ہوا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے گپتا کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے اور ای ڈی کے سوالات کے جوابات فراہم کرنے کا حکم د یا اور عدالت العالیہ نے ای ڈی کی کاروائی پر مزید روک لگانے سے انکار کردیا۔

قبل عدالت نے ای ڈی کیس پر حکم التواء جاری کرتے ہوئے ایک سینئر وکیل کو مشیر کی حیثیت سے مقرر کیا تھا۔ گولڈ امپورٹ اسکیم آپریٹنگ دفعات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سی بی آئی نے2014 میں ایف آئی آر درج کی تھی جس کی بنیاد پر مرکزی ایجنسی ای ڈی نے اسکی تحقیقات شروع کی ہے۔

اس اسکیم کی دفعات کے تحت گپتا نے میٹلس ٹریڈرنگ کارپوریشن (ایم ایم ٹی سی) جو ایک عوامی ادارہ ہے، کے ساتھ ایک معاہدہ کیا۔ اُس نے ایم ایم ٹی سی سے مبینہ طور پر کریڈٹ پر گولڈ حاصل کیاتھا تاکہ اضافی 5 فیصد ٹیکس ادانہ کرتے ہوئے فاریکس میں پوزیشن کو برقرار رکھا جاسکے۔

ایجنسی نے مبینہ طور پر جعلی رسائد و وچرس کی نشاندہی کی ہے۔ جو صارفین سے جیویلرس کی فروخت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ای ڈی نے 2021 میں ایم بی ایس جیویلرس کی 363.51کروڑ مالیت کی املاک کو قرق کرلیا تھا۔