مدھیہ پردیش کے 2 مسلم نوجوان این آئی اے پوچھ تاچھ کے بعد رہا
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پیر کے دن کہا کہ مرکزی ایجنسیوں نے بھوپال اور رائے سین کے 2 افراد سے پوچھ تاچھ کی جن پر سوشیل میڈیا پر اسلامک اسٹیٹ کے نام پر گروپس بنانے کا الزام ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پیر کے دن کہا کہ مرکزی ایجنسیوں نے بھوپال اور رائے سین کے 2 افراد سے پوچھ تاچھ کی جن پر سوشیل میڈیا پر اسلامک اسٹیٹ کے نام پر گروپس بنانے کا الزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔ ایجنسیوں نے ان کے موبائل فون اور لیاپ ٹاپس کے کلون تیار کرلیے۔ ایک دن قبل این آئی اے نے اضلاع بھوپال اور رائے سین میں تلاشی لی تھی اور قابل اعتراض مواد ضبط کیا تھا۔
مشرا نے این آئی کی کارروائی کے بارے میں پوچھنے پر بھوپال میں میڈیا کو بتایا کہ مرکزی ایجنسی نے 2 مشتبہ افراد محمد انور اور محمد زبیر کو تفتیش کے لیے اٹھایا تھا۔
ایجنسی نے ان کے فون اور لیاپ ٹاپ کی کلون کاپی بتائی۔ این آئی اے کی کارروائی کا ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیلی گرام پر اسلامک اسٹیٹ کے نام سے گروپس بنائے تھے۔
پوچھ تاچھ کے بعد دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ مشرا نے کہا کہ این آئی نے 6 ریاستوں کے 13 مقامات پر تلاشیاں لیں جن میں بھوپال اور رائے سین شامل تھے۔
تلاشی‘ بہار کے پھلواری شریف اسلامک اسٹیٹ ماڈیول کے سلسلہ میں لی گئی۔ وزیر و دیگر نے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں ریاست کو جانکاری نہیں دیتیں۔ میں نے آپ کو جو جانکاری دی ہے وہ ریاستی ایجنسیوں کی مدد سے اکٹھا کردہ ہے۔