حیدرآباد

مرکزی سیرت کمیٹی کے جشن رحمۃ للعالمینؐ کی تیاریاں جاری

اس جلسہ میں دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع سے دس ہزار سے زائد شمع محمدیؐ کے پروانے شرکت کریں گے۔ ان کے قیام و طعام کا نظم سیرت کمیٹی کی جانب سے رہے گا۔

حیدرآباد: محمد غوث قادری کی اطلاع کے بموجب مرکزی سیرت کمیٹی سکندرآباد کا سالانہ جشن رحمۃ للعالمینؐ کی تیاریاں سرعت سے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس جلسہ کے بانی محمد جہانگیر پہلوان مرحوم ہیں۔

اس جلسہ میں دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع سے دس ہزار سے زائد شمع محمدیؐ کے پروانے شرکت کریں گے۔ ان کے قیام و طعام کا نظم سیرت کمیٹی کی جانب سے رہے گا۔

مقامی علماء کرام کے علاوہ ممتاز عالم دین حافظ محمد عبیداللہ خاں اعظمی سابق ایم پی (یوپی) کا بھی خطاب ہوگا۔

تمام محکمہ جات میں اجازت کی درخواستیں داخل کئے گئے ہیں دونوں شہروں کے مختلف علاقوں تا محمدی لائن سکنڈلانسر آرٹی سی بس کا بھی نظم رہے گا۔

اس جشن کے سلسلہ میں 51 رکنی والینٹرس کو تشکیل دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں استقبالیہ کاؤنٹر کی ذمہ داری محمد سہیل قادری کو دی گئی۔

a3w
a3w