تلنگانہ

مرکزی وزیر صحت بھارتی پراوین پوار نے بی بی نگر ایمس معائنہ کیا

مرکزی مملکت وزیر صحت وخاندانی بہبود بھارتی پراوین پوار نے یادادری بھونگیرضلع کے بی بی نگرکے ایمس معائنہ کیا۔انہوں نے عصری طبی آلات جیسے الٹرا ساونڈ اسکیانرس، عصری لیبس کااس موقع پر افتتاح کیا۔

حیدرآباد: مرکزی مملکت وزیر صحت وخاندانی بہبود بھارتی پراوین پوار نے یادادری بھونگیرضلع کے بی بی نگرکے ایمس معائنہ کیا۔انہوں نے عصری طبی آلات جیسے الٹرا ساونڈ اسکیانرس، عصری لیبس کااس موقع پر افتتاح کیا۔

انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کے اقدامات کے سبب طبی اداروں ایمس جیسے اداروں کی تعداد 6سے بڑھ کر 22پوگئی ہے۔چند سال پہلے یہ تعداد 6تھی۔

انہوں نے کہا کہ کئی پروگراموں کاآغاز مرکزی حکومت نے صحت کے شعبہ میں کیا جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں ویل نیس سنٹرس ہر موضع کے لئے دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کوطبی علاج کے لئے دوردراز کے علاقوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ایمس کے ڈائرکٹروکاس بھاٹیہ،سینئر عہدیدار اور ڈاکٹرس بھی اس موقع پر موجود تھے۔