تلنگانہ

سابق وزیر اعلی تلنگانہ کو ہائی کورٹ کا دھکہ، نرسمہا ریڈی کمیشن کیخلاف دائر درخواست خارج

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے دھکہ پہنچاتے ہوئے ان کی درخواست کو خارج کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے دھکہ پہنچاتے ہوئے ان کی درخواست کو خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
بی آر ایس کو وزیر سیتا اکا کی نوٹس
محمد حمید صدیقی کی کتاب، مطالعہ قرآن کے باب میں اہم اضافہ
مطالبات منوانے کیلئے مسلمانوں میں سیاسی شعورکی ضرورت، کوہیر میں جلسہ عام  مفتی سید سلمان اور حافظ پیر خلیق احمد کا خطاب
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت

انہوں میں اُس وقت کی بی آرایس حکومت کی جانب سے چھتیس گڑھ سے بجلی کی خریداری کے معاہدہ کی جانچ کیلئے موجودہ کانگریس حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے جسٹس ایل نرسمہا ریڈی کمیشن کی کارروائی کو روکنے کی حکومت کو ہدایت دینے کی عدالت سے خواہش کی تھی۔

مسٹر راؤ، جنہوں نے مسلسل دو میعاد وزیراعلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے 25 جون کو ایک رٹ درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ کمیشن کا قیام کمیشن آف انکوائری ایکٹ 1952 اور الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کی دفعات کے خلاف ہے۔

اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے ان کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا اور ایڈوکیٹ جنرل کے دلائل سے اتفاق کیا۔ بنچ نے کہا کہ بجلی کمیشن تحقیقات جاری رکھ سکتا ہے۔