تلنگانہ

مرکز تلنگانہ کو1.25لاکھ کروڑباقی:ہریش راؤ

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکز کی بی جے پی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کے تلنگانہ کوفنڈس کی اجرائی میں مودی حکومت تعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکز کی بی جے پی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کے تلنگانہ کوفنڈس کی اجرائی میں مودی حکومت تعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

ریاستی اسمبلی میں آج بجٹ پرمباحث میں حصہ لیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ مرکزی فینانس کمیشن نے تلنگانہ کو5375 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی مرکز سے سفارش کی تھی۔

مگرمرکزی حکومت نے اس سفارش کو نظر انداز کردیا اور جان بوجھ کر تلنگانہ کوفنڈس جاری نہیں کئے۔انہوں نے دعویٰ کیا مرکز کی مودی حکومت تلنگانہ کوزیرالتواء فنڈس گرانٹس اورمعاوضہ کی شکل میں 1.25لاکھ کروڑ روپے باقی ہے۔