مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ‘وہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تین مقامات پر ڈیرے نہ جمائیں اور نہ ہی انہیں آرام کے لئے استعمال کریں۔

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ‘وہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تین مقامات پر ڈیرے نہ جمائیں اور نہ ہی انہیں آرام کے لئے استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ یہ پابندی زائرین کی سلامتی، نظام کی پابندی اور نماز و زیارت کے لیے آنے والوں کے سکون و اطمینان کے لئے لگائی گئی ہے۔

ایکس پر وزارت نے بیان میں انتباہ کیا مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں سونا اور بستر لگانا زائرین کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھیں کہ مسجد الحرام یا مسجد نبویؐ میں سونے یا بستر لگانے سے دیگر زائرین کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔زائرین کی جانب سے ڈیرے جمانے کے باعث آنے جانے میں رکاوٹ اور رش بڑھتا ہے۔

سلامتی کے تقاضے متاثر ہونے کے ساتھ راستے کا حق معطل ہوتا ہے۔ہدایات میں مزید کہا گیا کہ‘وہیل چیئر، ٹریک، راہداریوں اور ایمرجنسی گزر گاہوں میں سونے اور آرام کرنے سے گریز کیا جائے۔