ایشیاء

چودھری پرویزاِلٰہی‘کرپشن کیس میں ڈسچارج

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عدلیہ پربھروسہ ہے، ہمیشہ سے پاک افواج کاحامی رہا ہوں، باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز اِلٰہی کو عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔آج انہیں لاہور کی ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا گجرات ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پرویزالہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

متعلقہ خبریں
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان
محبوب آباد میں کمسن لڑکے کا اغواء وقتل، مجرم کو سزائے موت

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے اپنے حکم میں کہا کہ چودھری پرویز اِلٰہی اگر پولیس کو کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ دریں اثنا سابق چیف منسٹر پنجاب چودھری پرویز اِلٰہی  کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، ان شاللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں میں بالکل بے گناہ ہوں، جو بھی حق اور سچ پر ہیں وہ ڈٹ جائیں۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عدلیہ پربھروسہ ہے، ہمیشہ سے پاک افواج کاحامی رہا ہوں، باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، ان شاللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا، اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی پرکوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔

a3w
a3w