تلنگانہ

بنڈی سنجے عدالتی تحویل میں، کھمم جیل منتقل

انہیں ہنمکنڈہ کورٹ کمپلیکس کے پیچھے واقع سرکاری کوارٹرس میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد رات 8 بجے کے قریب ریمانڈ پر بھیجتے ہوئے کھمم جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ہنمکنڈہ: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار کو جنہیں ایس ایس سی امتحانی پرچہ کے افشا معاملے میں اہم ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا، ہنمکنڈہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد جج کے حکم پر انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
کے ٹی آر ناستک، بھگوان پر یقین نہیں رکھتے؟
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
بی جے پی کے ٹی ڈی پی سے اتحاد کی قیاس آرائیاں

انہیں دو دیگر گرفتار افراد کے ساتھ کھمم جیل منتقل کر دیا گیا۔

بنڈی سنجے کے خلاف ورنگل کی کملا پور پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 120 (بی) (سازش)، 420 (دھوکہ دہی)، 447 (مجرمانہ خلاف ورزی) اور 505 (1) (بی) (عوام میں خوف یا خطرے کی افواہیں پھیلانے کے ارادے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

انہیں ہنمکنڈہ کورٹ کمپلیکس کے پیچھے واقع سرکاری کوارٹرس میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد رات 8 بجے کے قریب ریمانڈ پر بھیجتے ہوئے کھمم جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورنگل پولیس نے منگل کو اس کیس کے سلسلہ میں ایک بی جے پی کارکن اور بنڈی سنجے کے سوشل میڈیا مشیر بورم پرشانت سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔

a3w
a3w