تعلیم و روزگار

دہلی یونیورسٹی کے نصاب سے علامہ اقبال کا باب ہٹادیا گیا

اب معاملہ یونیورسٹی اکزیکٹیو کونسل میں جائے گا جو قطعی فیصلہ کرے گی۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سے جڑی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کی اکیڈیمک کونسل نے جمعہ کے دن قرارداد منظور کی کہ پولیٹکل سائنس (سیاسیات) نصاب سے پاکستان کے قومی شاعر محمد اقبال کا باب ہٹادیا جائے۔ اقبال کی پیدائش 1877 میں غیرمنقسم ہندوستان کے سیالکوٹ میں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع

 انہوں نے مشہور گیت سارے جہاں سے اچھا لکھا تھا۔ انہیں اکثر نظریہ پاکستان کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اقبال سے متعلق باب بی اے چھٹویں سیمسٹر کے پرچہ میں ماڈرن انڈین پولیٹکل تھاٹ کے زیرعنوان تھا۔

 اب معاملہ یونیورسٹی اکزیکٹیو کونسل میں جائے گا جو قطعی فیصلہ کرے گی۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سے جڑی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔