مسلم پرسنل لا بورڈ‘ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرے گا
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف بورڈ کی پہل کو آگے بڑھانے ریاستی سطح کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی صدور سے ملاقات کرچکی ہے۔

لکھنو: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف بورڈ کی پہل کو آگے بڑھانے ریاستی سطح کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی صدور سے ملاقات کرچکی ہے۔
اس نے اب چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ بورڈ کے رکن عاملہ اور 7 رکنی کمیٹی کے رکن کانپور کے مولانا محمد سلیمان نے کہا کہ ہم چیف منسٹر کے دفتر سے ربط میں ہیں تاکہ وفد کو اپوائنٹمنٹ ملے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو سی سی لانے کی مرکز کی کوشش کی کھلے عام مذمت کرنے 26 جولائی اور 27 جولائی کو جنتر منتر پر 100 سے زائد مسلم اور دیگر تنظیمیں اکٹھا ہوں گی۔
مولانا نے کہا کہ بورڈ کی یوپی کمیٹی کے ارکان بشمول مولانا خالد رشید فرنگی محلی‘ مولانا عتیق احمد بستوی اور آمنہ رضوان‘ سماج وادی پارٹی سربراہ و سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو سے مل چکے ہیں۔
سماج وادی پارٹی سربراہ نے بورڈ کے ساتھ ہر سطح پر یو سی سی کی مخالفت کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔