حیدرآباد

معطل انسپکٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پولیس نے معطل سرکل انسپکٹرکوجوایک خاتون کی عصمت ریزی کے کیس میں ماخوذ ہے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے آج بتایاکہ راچہ کنڈا کمشنریٹ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے 10 جولائی کومعطل انسپکٹر کوحراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: پولیس نے معطل سرکل انسپکٹرکوجوایک خاتون کی عصمت ریزی کے کیس میں ماخوذ ہے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے آج بتایاکہ راچہ کنڈا کمشنریٹ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے 10 جولائی کومعطل انسپکٹر کوحراست میں لے لیا۔

انسپکٹر کے ناگیشوراؤ کے خلاف آئی پی سی اور آرمس ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کئے گئے ہیں۔ راچہ کنڈاپولیس کمشنر سے جاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ معطل انسپکٹر سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ان کیس پر حکام نے قبل ازیں انسپکٹر کوانکوائری اور تحقیقات کا عمل مکمل ہونے تک خدمات سے معطل کردیاتھا۔

خاتون جنہوں نے پولیس میں انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی‘ ایک شخص کی بیوی ہے جس (اس کے شوہر) کے خلاف 2018میں درج ایک کیس کی تحقیقات سرکل انسپکٹر راؤ کررہے تھے۔

7 جولائی کی شب انسپکٹر شکایت کنندہ کے مکان میں داخل ہواتھا اور خاتون کوزدوکوب کیا اور پھر اس کی عصمت ریزی کی تھی۔شکایت میں یہ بات بتائی گئی ہے جب شکایت کنندہ کا شوہر مکان پہونچاتب انسپکٹر نے اس پر لکڑی سے حملہ کردیا۔

انسپکٹرنے شکایت کنندہ اوراس کے شوہر کواپنی سرویس ریوالور سے دھمکایا اور فوری حیدرآبادسے چلے جانے پر زوردیا پھر ان کے خلاف کیس بک کرنے کی دھمکی دی۔

انسپکٹرنے بتایاجاتا ہے کہ اس جوڑے کواپنی گاڑی میں بیٹھاکر ابراہیم پٹنم کی طرف لے گیا تاہم راستہ میں اس کی گاڑی حادثہ کاشکار ہوگئی اس دوران یہ جوڑا کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن پہونچ کر انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔