مغربی بنگال کے کالیا گنج میں امتناعی احکامات نافذ
مغربی بنگال کے ضلع اُتر دیناجپور کے کالیا گنج کے بعض حصوں میں پولیس اور مقامی لوگوں کی جھڑپوں کے بعد دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
کالیا گنج (مغربی بنگال) :مغربی بنگال کے ضلع اُتر دیناجپور کے کالیا گنج کے بعض حصوں میں پولیس اور مقامی لوگوں کی جھڑپوں کے بعد دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ یہ جھڑپیں ایک 17 سالہ لڑکی کی موت کے بعد ہوئی۔
نیشنل کمیشن فار پروٹکشن آف چائلڈ رائٹس کے نمائندے کمیشن کے سربراہ پرینک قانون گو کی سربراہی میں متاثرہ کنبہ سے ملنے والے تھے۔ اس ملاقات سے چھند گھنٹے قبل امتناعی احکام نافذ کردیے گئے۔
قانون گو کو تاہم دیگر تین نمائندوں کے ساتھ لڑکی کے گھر والوں سے ملنے دیا گیا۔ پولیس اُن کے ساتھ موجود تھی۔
ویسٹ بنگال کمیشن فار پروٹکشن آف چائلڈ رائٹس کا الزام ہے کہ قانون گو اور ان کی ٹیم کا دورہ معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے۔
ان لوگوں نے سی پی سی آر ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ڈبلیو بی سی پی سی آر کی سربراہ اننیا چکرورتی نے کہا کہ این سی پی سی آر ٹیم کے دورہ کی قطعی ضرورت نہیں تھی۔ این سی پی سی آر ٹیم کے دورہ نے بی جے پی اور ٹی ایم سی میں لفظی جنگ چھیڑ دی۔