مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطین کیلئے یوروپی اور مسلم ممالک کی نئی پہل

یوروپی‘ عرب اور اسلامی ممالک نے ریاست فلسطین اور اس کے اداروں کے لئے مزید تائید حاصل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد مستقبل کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ: یوروپی‘ عرب اور اسلامی ممالک نے ریاست فلسطین اور اس کے اداروں کے لئے مزید تائید حاصل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد مستقبل کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز سے متعلق افسوسناک خبر
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

ناروے کے وزیر خارجہ نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے امریکی نیوز ایجنسی اسوسی ایٹیڈ پریس(اے پی) سے کہا کہ مغربی ممالک‘ عرب ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی بین الاقوامی برادری میں اتفاق ِ رائے بڑھتا جارہا ہے کہ فلسطینی اتھاریٹی‘ فلسطینی حکومت‘ ریاست ِ فلسطین قائم کرنے اور ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں کے سیکوریٹی مفادات کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی کڑیاں جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام یا معطل بات چیت کے کئی دہوں بعد ہمیں آزاد ریاست ِ فلسطین کے حصول کے لئے نیا طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے حاشیہ پر جمعرات کے دن تقریباً 90 ممالک نے ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے جمعہ کے دن اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے کہا کہ ان کا ملک‘ مشترکہ اسلامی۔ عرب وزارتی کمیٹی‘ ناروے اور یوروپین یونین(ای یو) نے ایک الائنس قائم کیا ہے۔

یوروپین یونین خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے تمام ممالک سے خواہش کی کہ وہ محفوظ اسرائیل کے پڑوس میں آزاد فلسطین کے قیام کے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کی ابتدائی میٹنگس ریاض(سعودی عرب) اور برسلز میں ہوں گی۔