حیدرآباد

نمس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لگی آگ، مریضوں میں خوف وہراس

آگ کی شدت کے باعث اسپتال کے احاطے میں گھنا دھواں پھیل گیا، جس کی وجہ سے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ خوف کے مارے مریض اور ان کے تیماردار اسپتال سے باہر کی طرف دوڑ پڑے۔

حیدرآباد: شہر کے وسط میں واقع نِمس (نظامز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) اسپتال میں ہفتہ کی شام اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ ایمرجنسی بلاک کی پانچویں منزل پر لگی، جس سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

جیسے ہی آگ کی اطلاع ملی، نِمس کے اسٹاف نے فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آگ کی شدت کے باعث اسپتال کے احاطے میں گھنا دھواں پھیل گیا، جس کی وجہ سے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ خوف کے مارے مریض اور ان کے تیماردار اسپتال سے باہر کی طرف دوڑ پڑے۔

واقعے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اسپتال انتظامیہ اور فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔