سوشیل میڈیامہاراشٹرا

فکرمند مادہ تیندوا کو اس کے تین بچوں سے ملادیا گیا (ویڈیو وائرل)

وہاں کیمروں کا جال بچھادیا گیا اور پورے علاقہ کو خالی کردیا گیا۔ فکرمند مادہ تیندوا اپنے ”گمشدہ“ بچوں کی تلاش میں وہاں پہنچی اور انہیں صحیح سلامت دیکھ کر اطمینان کی سانس لی۔

ستارا: ایک فکرمند مادہ تیندوا کو 48گھنٹوں کے اندر اس کے تین گمشدہ بچوں سے ملادیا گیا۔ اس طرح اس معاملے کا خوشگوار انجام ہوا۔

فاریسٹ آفیسر روہن بھاٹے کے بموجب پیر کی دوپہر ون وس مچی موضع میں جئے ونت یادو نامی شخص کے کھیت میں تین مزدوروں نے تیندوے کے تین خوفزدہ بچوں کو دیکھا اور مقامی محکمہ جنگلات کو فوری اس کی اطلاع دی اور مہادیو مہوتے، مہیش جھنجورنے، تشار نوالے پر مشتمل ٹیم نے ایک اور ٹیم تشکیل دی۔

 پہلے انہوں نے وہاں پہنچ کر بچوں کو اٹھایا، کچھ گنے وہاں رکھ کر انہیں اس کے اوپر بحفاظت رکھ گیا۔ وہاں کیمروں کا جال بچھادیا گیا اور پورے علاقہ کو خالی کردیا گیا۔ فکرمند مادہ تیندوا اپنے ”گمشدہ“ بچوں کی تلاش میں وہاں پہنچی اور انہیں صحیح سلامت دیکھ کر اطمینان کی سانس لی۔

 ایک بچے کو اٹھا کر وہ جنگل میں گم ہوگئی۔ چند گھنٹوں بعد جلدبازی میں واپس آئی اور منگل کو صبح دوسرے بچے کو لے گئی اور پھر چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں واپس آکر تیسرے بچے کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔

 چاروں تیندوؤں کا خاندان جب اپنے قدرتی مسکن جنگل کو روانہ ہوگیا تو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کیمرے دیکھے اور بچھڑے ہوئے خاندان کو دوبارہ ملانے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ بھاٹے نے کہا کہ ماضی میں بھی محکمہ جنگلات تیندوے یا دیگر جنگلی جانوروں کے گمشدہ بچوں کے لیے ایسی ہی کارروائیاں کرچکا ہے۔