مشرق وسطیٰ

مغویوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کے حماس سے مذاکرات

حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے قطر میں مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔

دوحہ: حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے قطر میں مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

برطانوی خبرایجنسی کاکہنا ہے قطر اسرائیلی جیلوں میں قید چھتیس فلسطینی خواتین اوربچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قیدی خواتین اوربچوں کی رہائی کے لیے حماس سے بات چیت کر رہا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

قطری حکام دوحہ اور غزہ میں حماس کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ مذاکراتی عمل میں قطر کے ساتھ امریکہ بھی شریک ہے۔

چینی خبرایجنسی کادعوی ہے حماس نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق گرین سگنل دے دیا۔

قطر کے ٹیلی وژن الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے پیغام میں کہا ہے کہ زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے جنہیں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔

حماس ترجمان نے یرغمال بنائے گئے افراد کے بارے میں اسرائیلی بیانات کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی کا حصہ تھے، اس آپریشن کے بیشتر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔