آندھراپردیش

رتن ٹاٹا کو وزیراعلی اے پی کا خراج

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے سرکردہ کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی موت پر خراج پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم تاجر اور حقیقی انسان دوست قرار دیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے سرکردہ کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی موت پر خراج پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم تاجر اور حقیقی انسان دوست قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا کے چیف منسٹر سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں کہا”آج، ہم نے صرف ایک کاروباری شخصیت ہی نہیں کھوئی، بلکہ ایک حقیقی انسان دوست بھی کھو دیا ہے جس کی میراث صنعتی دنیا سے آگے بڑھ کر ہر دل میں زندہ ہے جسے انہوں نے چھوا۔

صرف چند لوگ ہی ایسے ہیں جنہوں نے اپنی بصیرت اور دیانتداری سے اس دنیا پر اتنا دیرپا نقش چھوڑا جتنا رتن ٹاٹا نے چھوڑا ہے۔

آج جب میں ان کے انتقال پر غمزدہ ہوں، میں ان کی صنعت، فلاحی کاموں اور ملک کی تعمیر میں ان کی قابل ذکر خدمات کو بھی خراج پیش کرتا ہوں، جو آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کریں گی۔”