حیدرآباد
ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور کا عنقریب سنگ بنیاد:کے ٹی آر
وزیر نے مزید کہاکہ حکومت‘آئی ٹی کمپنیوں کوپرانے شہر تک وسعت دے رہی ہے۔ ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیادعنقریب رکھا جائے گا۔اس کاز کے لئے محکمہ آراینڈبی نے 12 ایکڑ اراضی حوالہ کردی ہے۔
حیدرآباد: آئی ٹی وانڈسٹریزکے تارک راما راؤ نے کہاکہ حکومت‘سائبرکرائم پر ایک موثرقانون بنانے پرکام کررہی ہے۔
تلنگانہ کوملک کی پہلی ایسی ریاست کااعزازحاصل ہوگا جہاں اس طرح کی قانون سازی کی جائے گی۔
نلسار یونیورسٹی نے پہلے ہی رہنمایانہ خطوط کوقطعیت دے دی ہے اور اس کوجتناجلدہوسکے اسمبلی میں متعارف کرایا جائے گا۔
وزیر نے مزید کہاکہ حکومت‘آئی ٹی کمپنیوں کوپرانے شہر تک وسعت دے رہی ہے۔ ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیادعنقریب رکھا جائے گا۔اس کاز کے لئے محکمہ آراینڈبی نے 12 ایکڑ اراضی حوالہ کردی ہے۔
پہلے ہی دو سے 4 آئی ٹی کمپنیوں کوقطعیت دے دی ہے۔ ملک پیٹ آئی ٹی ٹاورکی سنگ بنیادتقریب کے ساتھ ہم 5 سے 6آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کرناچاہتے ہیں۔