تلنگانہ

تلنگانہ میں کبھی بھی انتخابات کرانے کیلئے ہم تیارہیں،سی ای اووکاس راج کا اعلان

مرکزی ٹیم 3اکتوبر کودورے کے پہلے روز تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔تلنگانہ میں دس مسلمہ سیاسی جماعتیں ہیں۔ان تمام جماعتوں کووفد کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کا جواب دیناہوگا۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے کہاکہ تلنگانہ میں ہم شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ایک ٹی وی چانل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی الیکشن کمیشن جب بھی انتخابی شیڈول جاری کرتا ہے ہم پرامن اورشفاف اندازمیں انتخابات منعقد کرئیں گے۔

متعلقہ خبریں
سدرشن ریڈی، چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ مقرر
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

انہوں نے کہاکہ 3اکتوبر سے تین دنوں تک مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیدارحیدرآبادمیں مختلف مراکز کا دورہ کریں گے۔تمام ضلع کلکٹر‘ایس پیز‘ کمشنرس آف پولیس‘انفورسمنٹ ایجنسیزاورسینئر عہدیداروں کیساتھ خصوصی مہم کے تحت جائزہ لیاجائے گا۔انتخابات کا انعقاد اور دیگر امورپر چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔

مرکزی ٹیم 3اکتوبر کودورے کے پہلے روز تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔تلنگانہ میں دس مسلمہ سیاسی جماعتیں ہیں۔ان تمام جماعتوں کووفد کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کا جواب دیناہوگا۔

اگرکسی سیاسی جماعت کوکسی بات کی شکایت ہو تووہ وفد کوبتاسکتے ہیں۔ وکاس راج نے کہاکہ تلنگانہ میں 3.70 کروڑ رائے دہندگان ہیں۔8لاکھ بوگس ووٹرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔20 لاکھ افراد نے نئے ووٹرس کے تحت پہلی بار ناموں کا اندراج کرایا ہے۔

a3w
a3w