مشرق وسطیٰ

مناسک حج کا 6جولائی سے آغاز‘عازمین کی آمد مکمل

سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کْش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ: مناسک حج کا آغاز کل بروزچہارشنبہ 6 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔سعودی ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔

 سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کْش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔اس سال سعودی حکومت کی جانب سے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دی گئی ہے۔

 سعودی عرب میں اس سال غلاف کعبہ عید الاضحی کے روز کلید برداروں کے سربراہ کے حوالے کیا جائے گا اور یکم محرم 1444ھ کو نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے حوالے سے خدمات کا معیار بلند سے بلند تر ہوتا رہے۔

سعودی قیادت خانہ کعبہ سے خاص عقیدت رکھتی ہے۔اسی تناظر میں غلاف کعبہ کی تیاری، پرانے غلاف میں ترمیم، مرمت، تزئین اور پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف کعبہ لگانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان خانہ کعبہ سے غیر معمولی عقیدت رکھتے ہیں۔

سعودی قیادت اس بات کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتی ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے کہا کہ’حرم شریف اور اس کے زائرین کا اعزاز و اکرام سعودی عرب کا فخر ہے۔

a3w
a3w