کرناٹک

منتخب کانگریس حکومت بی جے پی کے دور کے تمام اسکامس کی تحقیقات کرائے گی: ایم بی پاٹل

پاٹل نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت پی ایس آئی رکروٹمنٹ اسکام 40 فیصد کمیشن اسکینڈل اور دیگر تمام دھوکہ بازیوں کی تحقیقات کرائے گی جو سابق بی جے پی حکومت کے دور میں کی گئی ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک کے ریاستی کابینی وزیر ایم بی پاٹل نے اتوار کے روز کہا کہ کرناٹک میں سابق بی جے پی حکومت کے دور میں جتنے بھی اسکینڈل اور اسکام ہوئے ہیں حکمراں کانگریس ان کی تحقیقات کرائے گی۔

متعلقہ خبریں
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ودھان سودھا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ

اس بیان سے سہ روزہ اسمبلی اجلاس سے قبل ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاٹل نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت پی ایس آئی رکروٹمنٹ اسکام 40 فیصد کمیشن اسکینڈل اور دیگر تمام دھوکہ بازیوں کی تحقیقات کرائے گی جو سابق بی جے پی حکومت کے دور میں کی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بٹ کوائن اسکینڈل سمیت دیگر تمام محکموں میں ہوئے غبن کو بے نقاب کیا جائے گا۔

بی جے پی کے دور میں کئی سنگین الزامات اور اسکینڈلس سامنے آئے تھے۔

بیشتر کی مناسب تحقیقات نہیں ہوئی ہیں۔ اگر تحقیقات کرائی گئی ہیں تو کیس کو مناسب منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ہر کیس کی علیحدہ علیحدہ جانچ ہوگی۔ آبپاشی، پی ڈبلیو ڈی، بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، بی بی ایم پی پر توجہ دی جائے گی۔