تلنگانہ

تلنگانہ: بیئر کی بوتل میں آئی ای ڈی پایا گیا

پولیس نے بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ کے ساتھ جنگلاتی علاقہ میں تلاشی لی۔اس تلاشی کے دوران اس آئی ای ڈی کا پتہ چلا۔سڑک کے کنارے ایک الکٹرک وائر بھی دیکھاگیا جس پر پولیس کی ٹیم گاوں کے مغربی سمت گئی جہاں پر بیر کی بوتل میں یہ آئی ای ڈی پایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مُلگ ریزرفاریسٹ میں بیئر کی بوتل میں آئی ای ڈی پایاگیا۔یہ واقعہ ضلع کے پمن نورو جنگلاتی علاقہ میں پیش آیا۔اے ایس پی ایٹوراناگارم ایس سری کانت نے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل کے احیاء کو اولین ترجیح: ریونت ریڈی
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس

انہوں نے کہا کہ ماونوازوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کے لئے یہ آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔پولیس نے بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ کے ساتھ جنگلاتی علاقہ میں تلاشی لی۔اس تلاشی کے دوران اس آئی ای ڈی کا پتہ چلا۔سڑک کے کنارے ایک الکٹرک وائر بھی دیکھاگیا جس پر پولیس کی ٹیم گاوں کے مغربی سمت گئی جہاں پر بیر کی بوتل میں یہ آئی ای ڈی پایاگیا۔

اس کو ناکارہ بنادیاگیا۔پولیس نے دومیٹر الکٹرک وائرس کو بھی ضبط کیا۔پولیس نے سی پی آئی ماوسٹ لیڈروں بشمول پرساد راو، بی چکاراو، کے سامبیا، راجی ریڈی اور دیگر پانچ کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w