دہلی

منیش سسوڈیہ کے لئے نئی مصیبت

ان کے قریبی مددگار اور دہلی آبکاری پالیسی اسکام کیس کے ملزم دنیش اروڑہ نے گواہ معافی یافتہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ کے لئے نئی مشکل پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ان کے قریبی مددگار اور دہلی آبکاری پالیسی اسکام کیس کے ملزم دنیش اروڑہ نے گواہ معافی یافتہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی بی آئی نے اسے گواہ معافی یافتہ بنانے عدالت سے اجازت طلب کی ہے۔

وہ فی الحال ضمانت قبل ازگرفتاری پر ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اس کی درخواست ِ ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔ سی بی آئی نے کہا کہ اروڑہ نے تحقیقات میں تعاون کیا ہے۔