تلنگانہ

جگتیال سے لاپتہ نوجوان کی نعش نہر میں بہتی ہوئی پائی گئی

شیوا کی تلاش اس کے ارکان خاندان نے کی۔اس کی بائیک اور اس کی چپل نہر کے قریب پائی گئی۔بعد ازاں اس کی لاش کا پتہ چلا۔پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیااور جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال سے لاپتہ ایک نوجوان کی نعش ضلع کے مٹلا چیتاپورعلاقہ کے قریب واقع نہر میں بہتی ہوئی پائی گئی۔ضلع کے آتماکور کا رہنے والا شیوا، پیر کو اپنے گھر سے روانہ ہوا تھا اور گھر واپس نہیں ہوا۔

شیوا کی تلاش اس کے ارکان خاندان نے کی۔اس کی بائیک اور اس کی چپل نہر کے قریب پائی گئی۔بعد ازاں اس کی لاش کا پتہ چلا۔پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیااور جانچ شروع کردی۔