Bengaluru metro station، یہ بنگلورو کا میٹرو اسٹیشن ہے یا OYO روم، نوجوان جوڑے کی غیر اخلاقی حرکتیں (ویڈیو وائرل)
ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا، جو ممکنہ طور پر لڑکی کا بوائے فرینڈ ہے، انتظار کے دوران اس کی ٹی شرٹ کے اندر ہاتھ ڈال رہا ہے۔ لڑکی نے اس حرکت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک نوجوان جوڑے کی مبینہ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو جمعہ کو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا۔ واقعہ مبینہ طور پر مداورہ میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔
ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا، جو ممکنہ طور پر لڑکی کا بوائے فرینڈ ہے، انتظار کے دوران اس کی ٹی شرٹ کے اندر ہاتھ ڈال رہا ہے۔ لڑکی نے اس حرکت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ جوڑے کی درست عمر معلوم نہیں ہو سکی۔
اس دوران اسٹیشن پر دیگر مسافر بھی موجود تھے، جن میں سے ایک نے کچھ فاصلے سے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے جوڑے کے اس غیر مہذب رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ کئی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک مقامات پر اس طرح کے رویے کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔