مکہ کلاک ٹاور میں ماہ رمضان میں بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نرسری کا قیام
مکہ معظمہ کے کلاک رائل ٹاور میں قیام کرنے والے زائرین 2023 رمضان سے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
لندن: مکہ معظمہ کے کلاک رائل ٹاور میں قیام کرنے والے زائرین 2023 رمضان سے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ ہوٹل کے سی ای او نے یہ بات بتائی۔
فیر ماونٹ ہوٹل میں ایک نرسری ہوگی جو حج و عمرہ عازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کرے گی۔ عبدالعزیز الموسی نے عرب نیوز کو یہ بات بتائی۔ آئندہ سال پہلے مرحلہ کاآغاز ہوگا اور ہوٹل میں 150 بچوں کی دیکھ بھال کی گنجائش ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 2024 کے وسط میں شروع ہوگا جس میں بچوں کی گنجائش 300 تا500 ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مساعی کی ضرورت اس لیے ہے کہ عازمین کو حج و عمرہ میں بحفاظت حصہ لینے کی اجازت ہوگی اور وہ سمجھ جائیں کہ ان کی بچوں کی دیکھ بھال ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے بچوں کو مقدس شہر مکہ فار اسلامک رسومات کی کم عمری میں بصیرت حاصل ہوگی جس سے انہیں مذہبی بنیاد فراہم ہوگی۔
بچوں کی دیکھ بھال کے علاوہ ان کی تفریح کا بھی اہتمام ہوگا اور انہیں اپنے والدین کی ادا کی جنے والی رسومات کے بارے میں واقفیت بھی حاصل ہوگی۔ الموسی نے بتایا کہ عصری بریس لیٹس سے والدین کو ان کے بچوں کو ٹھکانہ کا پتہ چلے گا اور کیمرے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں کی نگرانی کریں گے۔
سی ای او نے بتایا کہ انٹرنیشنل مہمانوں کے لیے ہوٹل میں قیا م کی اوسط موجودہ مدت 5 دن ہوگی لیکن ادارہ کام کررہاہے کہ اس مدت میں اضافہ کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے معیار کو بہتر بنایا جارہاہے۔ مذہبی تفریحی راستے فراہم کئے جارہے ہیں۔
غذا اور مشروبات کو بہتر بنایاجارہاہے اور دور ثقافتی تجربات میں حصہ لینے عازمین کو بڑھتے ہوئے مواقع فراہم ہوں گے۔ ہوٹل کے منیجنگ ڈائرکٹر اور شاہ عبدالعزیز انڈومنٹ کے دیگر تین اداروں کے مینجمنٹ ڈائرکٹر سالم الشہرانی نے بتایا کہ فیر ماونٹ مکہ عنقریب دو نئے غذائی چینلس کاافتتاح کرے گا جو عازمین کے قیام کے معیار کو بلند کرنے کی مہم کی ایک کوشش ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال کے اواخر تک ایشیائی ڈیشس فراہم کرنے والا اسٹال قائم کیاجائے گا اور 2023 کے پہلے سہ ماہی عرصہ کے دوران ایک سشی ریسٹورنٹ کاافتتاح عمل میں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوششیں اور خواہش سعودی عرب ویژن 2030 کے اعلی ویژن اور اس کے وسیع تر دائرہ کار کاحصہ ہے۔