بھارت

پاکستان یا انڈیا… امریکہ کا سب سے قریبی دوست کون ہے؟

ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے زیادہ تر لوگ پاکستان کے مقابلے ہندوستان کو اپنا سب سے قریبی دوست مانتے ہیں۔

اسلام آباد: ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے زیادہ تر لوگ پاکستان کے مقابلے ہندوستان کو اپنا سب سے قریبی دوست مانتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلپ پاکستان نے یہ سروے امریکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کیا ہے جس میں ایک ہزار کے قریب امریکیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سروے میں 56 فیصد امریکیوں نے ہندوستان کو اپنا دوست جبکہ 28 فیصد نے پاکستان کو اپنا دوست قرار دیا۔

اس کے برعکس 39 فیصد امریکی پاکستان کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ صرف 11 فیصد نے ہندوستان کو اپنا دشمن سمجھا۔

سروے میں یہ حقیقت بھی سامنے آئی کہ 34 فیصد امریکی پاکستان کو منفی طور پر دیکھتے ہیں جب کہ 32 فیصد ہندوستان کے بارے میں کوئی رائے ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو اپنا دوست سمجھنے والے امریکیوں کی شرح سفید فام امریکیوں میں 63 فیصد زیادہ ہے جب کہ اسی گروپ میں سے 26 فیصد پاکستان کو اپنا دوست مانتے ہیں۔ دیگر امریکی گروپوں میں سے 43 فیصد ہندوستان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں جبکہ 32 فیصد پاکستان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔

عمر کے لحاظ سے 50 سال سے زیادہ عمر کے 61 فیصد امریکیوں نے ہندوستان کی حمایت کی، جبکہ اسی عمر کے 23 فیصد امریکیوں نے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

a3w
a3w